ETV Bharat / state

جامعہ فائرنگ: ملزم کو جوینائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا - دہلی پولیس  کرائم برانچ

گزشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب مظاہرین کے ایک گروپ پر ایک نوجوان نے فائرنگ کی تھی، جس سے جامعہ کا ایک طالب علم زخمی ہو گیا تھا۔

jamia firing accused
jamia firing accused
author img

By

Published : Jan 31, 2020, 12:17 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:41 PM IST

دہلی پولیس کرائم برانچ اس ملزم کو جوینائل جسٹس بورڈ کے سامنے آج پیش کرے گی، دراصل گزشتہ روز جامعہ کے سامنے سی اے اے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ہو رہا تھا، اس مظاہرے میں ایک نامعلوم شخص نے گولی چلائی، جس سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا تھا۔

حملہ کے بعد پولیس نے حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا اور زخمی طالب علم کو ایمس ٹراما سینٹر میں لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے:-
جموں ۔ سرینگر ہائی وے پر انکاؤنٹر، متعدد عسکریت پسند ہلاک
سی اے اے کے خلاف حزب اختلاف کا پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج

اس پورے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے حملہ آور کو اپنے کیمرے میں قید بھی کیا، وہ ہلکے رنگ کی پتلون اور سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے تھا، پولیس نے اسے گرفتار کیا اور بعد میں ایک بیان جاری کیا کہ وہ نابالغ ہے۔

اسپیشل سی پی انٹیلیجنس پروین رنجن نے بتایا کہ 'جب تک مظاہرین کو خبر ہوتی، اس سے پہلے ہی حملہ آور نے گولی چلا دی، پولیس تفتیش کر رہی ہے اور اس کیس کو کرائم برانچ کو سونپ دیا گیا ہے'۔

جوائنٹ کمشنر آف پولیس دیویش شریواستو نے بتایا کہ 'پولیس نے حملہ آور کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے اور تفتیش جاری ہے'۔

مزید پڑھیے:-
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج اقتصادی سروے پیش کریں گی
چین: کورونا وائرس سے اب تک 213 ہلاک

Intro:Body:

https://twitter.com/ANI/status/1223108774862286853

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.