ETV Bharat / state

Protest Against Nupur Sharma: جماعت علماء ہند نے نُپورشرما کے خلاف احتجاج کی مخالفت کی

پریس کانفرنس میں جماعت علماء ہند کے صدرصہیب قاسمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق رہنما نُپور شرما جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ جملہ کہا تھا، کو اسلامی تعلیمات کے مطابق معاف کردینا چاہیے۔ Press Conference by Jamaat Ulema-i-Hind

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 12:08 PM IST

صہیب قاسمی
صہیب قاسمی

قومی دارالحکومت دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں جماعت علماء ہند کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان 'نبی پاک صلی اللہ علیہ کی شان میں کی گئی گستاخی اور پر تشدد مظاہرے' رکھا گیا تھا۔Press Conference by Jamaat Ulema-i-Hind اس پریس کانفرنس میں جماعت علماء ہند کے صدر صہیب قاسمی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق رہنما نُپور شرما جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم شان میں گُستاخی کی ہے کو، اسلامی تعلیمات کے مطابق معاف کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اسکالرز نُپور شرما کے تبصرے کے بعد ملک گیر سطح پر ہوئے احتجاج سے بالکل بھی اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

صہیب قاسمی
جماعت علماء ہند نے نُپور شرما کے ریمارکس اور گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد ملک گیر سطح پر احتجاج پر دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران تنظیم کے صدر صہیب قاسمی نے کہا کہ نپور شرما کو معاف کر دیا جانا چاہئے۔ ہم اس احتجاج سے متفق نہیں ہیں، جو جمعہ کے روز نُپور شرما اور نوین کمار جندل کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف نماز کے بعد ملک بھر میں شروع ہوا تھا۔"مزید پڑھیں:Heavy Forces Deployed Outside Masjid: نوئیڈا میں سخت سیکورٹی میں نماز جمعہ کی ادائیگی

اس کے علاوہ جماعت علماء ہند نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں نُپور شرما اور نویئن جندل کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی سے نُپور شرما کو معطل کرنے کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ کیونکہ بھارت ایک آئینی ملک ہے، اور ہم قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ قانون سڑک پر آنے اور اسے توڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.