ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند کے صدر نے بابری مسجد فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیا

بابری مسجد سے متعلق سی بی آئی عدالت نے آج 28 برس پرانے معاملہ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے، جس میں لال کرشن اڈوانی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔

jamaat e islami hind reaction babri demolition verdict
جماعت اسلامی ہند کے صدر
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 6:15 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی سے بات کی اور ان سے بابری مسجد معاملہ پر آئے فیصلہ کے بارے میں سوال کیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ، 'سی بی آئی کورٹ کے ذریعے دیا گیا یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، '28 برس گزر جانے کے باوجود صحیح فیصلہ نہیں آیا۔ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور جب تک انصاف نہیں ملے گا تب تک قانونی کاروائی کی جائے گی۔'

انہوں نے مزید کہا کہ، 'عدالت نے تمام ملزمین کو اس بناء پر بری کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے بابری مسجد کو ڈھانے کے لیے پہلے سے کوئی حکمت عملی تیار کی تھی، جبکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بابری مسجد کو ڈھانے کے لئے کس طرح سے رتھ یاترا نکالی گئی اور نفرت انگیز بیانات دیے گئے۔'

مزید پڑھیں:

'آج کا دن بھارتی عدالت کی تاریخ کا سیاہ دن'

انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ، 'سی بی آئی کی عدالت سے تو انصاف نہیں ملا، لیکن سپریم کورٹ سے انہیں انصاف کی امید ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.