ETV Bharat / state

کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے جلیانوالہ باغ ٹرسٹ بل مؤخر

author img

By

Published : Aug 7, 2019, 9:25 PM IST

حزب اختلاف پارٹی کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے جلیانوالہ باغ قومی یادگار (ترمیمی) بل آج راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیا جاسکا۔

فائل فوٹو

لوک سبھا نے اس بل کو گزشتہ 2 اگست کو منظور کیا تھا لیکن اب راجیہ سبھا کی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کی وجہ سے یہ بل ملتوی ہو گیا۔ اس بل کو راجیہ سبھا کے بدھ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ممبران بخوبی واقف ہیں کہ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا انتقال ہوگیا ہے اور باقاعدہ قانون سازی کا عمل اور متفقہ بل منظور ہونے کے بعد ان کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی ملتوی کردی جائے گی ،ویسے بھی آج اجلاس کا آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس سال جلیانوالہ باغ واقعے کی صد سالہ تقریبات منا رہا ہے اور پارلیمانی امور کے وزیر نے انہیں بتایا ہے کہ ایوان جلیانوالہ باغ ٹرسٹ سے متعلق بل کو بحث کے بغیر منظور کرنے کے لئے تیار ہے۔

مسٹر نائیڈو نے وزیر ثقافتی امور پرہلاد سنگھ پٹیل سے بل پیش کرنے کو کہا۔ اس بل میں یہ التزام ہے کہ اب کانگریس کے صدر اس ٹرسٹ کا بربنائے عہدہ رکن نہیں رہیں گے۔ مسٹر پٹیل کے اس بل کو پیش کرنے کے بعد ، ایوان میں کانگریس کے نائب رہنما ، آنند شرما نے کہا کہ محترمہ سوراج کے انتقال سے پورا ایوان غمگین ہے اور ایسی صورتحال میں وہ نہیں چاہتے کہ ایوان میں تلخی کا ماحول پیدا ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس نے ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور جلیانوالا باغ ٹرسٹ کا معاملہ ملک کے جذبات سے جڑا ہے۔ اس وقت کی کانگریس کی خدمات سچ اور تاریخی حقیقت ہے جس کی معلومات موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ہونی چاہئے ، لہذا اس بل پر بحث کی جانی چاہئے۔ وہ حکومت سے درخواست کریں گے کہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرسٹ کے بورڈ میں کوئی ردوبدل نہ کرے۔ تحریک آزادی کی رہنمائی کرنے والی پارٹی کو اس ٹرسٹ سے باہر نہیں کیا جانا چاہئے۔
ایوان میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آج اس بل پر بحث کا ماحول نہیں ہے۔ غم کی فضا میں ایوان سے غلط پیغام نہیں بھیجا جانا چاہئے اور وہ درخواست کرتے ہیں کہ آئندہ اجلاس کے لئے اس بل کو موخر کردیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.