قومی دارالحکومت دہلی کے تہاڑ جیل میں تقریبا 50 سکھ قیدیوں کی رہائی کے لیے جاگو پارٹی کے سربراہ منجیت سنگھ جی کے نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر دعا کی تاکہ جلد از جلد انہیں جیل سے رہا کیا جاسکے۔ دراصل یہ قیدی سزا پوری ہونے کے باوجود کئی سالوں سے جیل میں قید ہیں۔

اس اجلاس میں پارٹی کے سربراہ منجیت سنگھ جی کے اپنے حامیوں سمیت دیگر سکھ تنظیموں کے لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے۔
منجیت سنگھ جی کے نے بتایا کہ 'یہ وہی قیدی ہیں، جو 80 کی دہائی میں مختلف مقدمات میں بند ہیں اور اتنے سالوں کی سزا کے باوجود بھی انہیں رہا نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ ان کی سزا پوری ہو چکی ہے۔'
واضح رہے کہ 'سکھوں کے چھٹے گرو ہرگوبند صاحب دیوالی کے دن ہی گوالیار میں قید سے رہا ہو کر امرتسر آئے تھے، تب سے سکھ مذہب کو ماننے والے اسی دن دیوالی مناتے آ رہے ہیں۔ اس دن کو سیکھوں کے لئے بہت اہم مانا جاتا ہے۔'