ETV Bharat / state

Indresh Kumar On Jagdishwar Nigam: جگدیشور نگم نے 1942 میں ہی بلیا کو آزادی دلا دی تھی، اندریش کمار

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 10:51 PM IST

دہلی کے آئی ٹی سی موریا ہوٹل میں'دی ایڈمنسٹریٹر-جگدیشور نگم ورسیز برٹش راج 19 اگست 1942' کے عنوان سے کتاب کا اجرا کیا گیا۔Indresh Kumar On Jagdishwar Nigam

جگدیشور نگم نے 1942 میں ہی بلیا کو آزادی دلا دی تھی: اندریش کمار

دہلی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 'دی ایڈمنسٹریٹر - جگدیشور نگم ورسیز برٹش راج 19 اگست 1942' کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراء دہلی کے آئی ٹی سی موریا ہوٹل میں کیا گیا۔ اس کتاب کا اجراء آر ایس ایس کے سینئر پرچارک اور مسلم راشٹریہ منچ کے بانی رکن اندریش کمار نے کیا۔ اجرا پر آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمیں ایسے انقلابی افسروں کو آزادی کے نام پر یاد کرنے کا موقع مل رہا ہے۔Indresh Kumar On Jagdishwar Nigam

انہوں نے کہا کہ کتاب ایڈمینیسٹریر میں جگدیشور نگم کی یادوں کو زندہ کیا گیا ہے۔ سنگھ لیڈر نے کہا کہ 1947 میں ملک کو آزادی ملنے سے پہلے انقلابی جگدیشور نگم کی وجہ سے بلیا 1942 میں ہی آزاد ہو گیا تھا۔ کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ یہ کتاب ایک ایسے سچے واقعے پر لکھی گئی ہے جس نے برطانوی حکومت کا دل ہلا کر رکھ دیا تھا۔ گاندھی جی کی جانب سے عدم تعاون کی تحریک کے اعلان کے بعد آئی سی ایس افسر جگدیشور نگم نے ایک تاریخی قدم اٹھایا تھا۔

اس تقریب میں بلیا، یوپی کے ایم پی وریندر سنگھ سمیت ملک اور بیرون ملک سے مہمانوں نے شرکت کی جن میں زمبابوے، فلسطین، بوسنیا ہرزیگووینا، منگولیا، سلووینیا، مقدونیہ، سربیا، یورپی یونین کے سفراء اور نمائندے نمایاں تھے اور سب نے جگدیشور نگم کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی سب نے ایک آواز میں اسے امن کے لیے ایک قدم قرار دیا۔ غیر ملکی سفیروں اور نمائندوں نے عالمی امن اور بھارت کے کردار پر بھی زور دیا۔ جگدیشور نگم کا پورا خاندان لانچ کے موقع پر موجود تھا اور ہر کوئی خوش تھا۔ اہل خانہ نے سابق آئی سی ایس افسر کو بہت جذباتی انداز میں یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Hazrat Ziauddin: مولانا ضیاء الدینؒ کی زندگی پر کتاب کا اجراء

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.