ہم اس اہم ترین پروجکٹ سے جڑی شخصیات و سائنسدانوں کا مکمل تعارف آپ سے کرانے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ آج چندریان 2 کے چاند کے قطب جنوبی پر اترنے کا دن ہے۔ یہ ہر بھارتی کے لیے خاص لمحہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی خود بھی اسرو کے بینگلورو ہیڈکوارٹر میں سائنس دانوں کے ساتھ اس تایخی لمحے کے گواہ بنیں گے۔ ان کے ساتھ ملک بھر کے اسکولوں کے تقریباً 70طلبہ بھی ہوں گے۔ آٹھویں سے لے کر 10ویں تک کے ان طلبہ کا انتخاب ایک کویز کے ذریعہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چندریان 2 سنیچر کے روز ڈیرھ سے ڈھائی بجے کے درمیان چاند کی سطح پر لینڈنگ کرے گا۔