وزارت داخلہ کے مطابق پر تشدد مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے اور یہ تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسطی اور مشرقی علاقے میں حال ہی میں ہو ئے تصادم میں کئی افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔
بغداد کے ناصریہ شہر میں 36 افراد کی موت ہوئی ہے اور دیوانیہ علاقے میں مظاہرے کے دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح ر ہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف بے روزگاری اور بدعنوانی کےسلسلے میں ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کا آج ساتواں دن ہے ۔ مظاہروں کے دوران اب تک کئی لوگوں کی موت ہو گئی ہیں ۔