انہوں نے کہا کہ 'یہ امریکہ کے لیے انتہائی خطرناک قدم ثابت ہوگا۔'
انہوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'امریکہ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔'
ایران کی سرکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 'قدس یونٹ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو جمعہ کے روز بغداد میں امریکی فورسز نے ہلاک کر دیا۔'
اطلاعات کے مطابق ایک سابق کمانڈر محسن رضائی نے قاسم سلیمانی کے قتل کا امریکہ سے انتقام لینے کا عزم کیا ہے۔'
رضائی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اپنے شہید بھائیوں میں شامل ہوئے لیکن ہم امریکہ سے زبردست انتقام لیں گے۔'
ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ 'چند گھنٹوں میں بغداد میں کمانڈر سلیمانی پر حملے کے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم قومی سلامتی کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔'