ETV Bharat / state

دہلی: آئی پی ایس افسر تاج حسن کو بڑی ذمہ داری دی گئی - ڈی جی فائر سروس کی ملی ذمہ داری

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر (Special Commissioner of Delhi Police) تاج حسن کو ایک بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ حکومت نے آئی پی ایس آفسر تاج حسن کو ڈائریکٹر جنرل فائر سروس (DG Fire Service)، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ (Civil Defense and Home Guard) مقرر کیا ہے۔

ips officer taj hasan got big responsibility
آئی پی ایس افسر تاج حسن کو بڑی ذمہ داری ملی
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 9:16 AM IST

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر (Special Commissioner of Delhi Police) تاج حسن اب فائر سروس کے ڈی جی ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کے ڈی جی کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی او پی ٹی کی جانب سے وزارت داخلہ امور کی سفارش پر حکم جاری کیا گیا ہے۔ تاج حسن 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔

31 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے

ہفتے کے روز ڈی او پی ٹی کے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر تاج حسن ڈی جی فائر سروس ، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ریٹائرمنٹ تک انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاج حسن 31 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی دہلی پولیس سے الوداع کے بعد اپنے نئے کام کی جگہ میں شامل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں صحافی راجیو شرما گرفتار

جونیئر کو کمشنر بنانے پر ناراض تھے

معلومات کے مطابق 1987 بیچ کے آئی پی ایس تاج حسن سابق پولیس کمشنر ایس این سریواستو کے بعد دہلی پولیس میں سب سے سینئر افسر تھے۔ دہلی پولیس میں ان سے ایک بیچ میں جونیئر آئی پی ایس افسر بالاجی سریواستو کو کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: کوٹھے سے آزاد کرائی گئیں 10 لڑکیاں لاپتہ، تلاش کے لیے اشتہار جاری

اس اعلان کے بعد تاج حسن ناراض ہوئے اور چھٹی پر چلے گئے۔ یہ احکامات ان کی رخصت کے دوران آئے ہیں، جس کی وجہ سے اب وہ دہلی پولیس چھوڑ کر اپنے نئے کام کی جگہ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.