ETV Bharat / state

بین ریاستی شاطر گاڑی چور گرفتار

نوئیڈا میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

بین ریاستی شاطر گاڑی چور گرفتار
بین ریاستی شاطر گاڑی چور گرفتار
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 12:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کی سیکٹر 58 تھانہ کی پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ضلع گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا کے ٹاپ ٹین بدمعاش شاہد سمیت چار کو سپائس مال کے پیچھے خالی گراؤنڈ سے گرفتار کیا ہے۔

بین ریاستی شاطر گاڑی چور گرفتار

پولیس نے ان کے پاس سے سات گاڑیاں، ایک کار کا کٹا ہوا انجن، چابیاں، غیرقانونی طمنچہ،کارتوس اور چاقو برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے ان ملزمان کی شناخت ڈمپل، یوگیش اور ریحان کے طور پر کی گئی ہے۔

نوئیڈا پولیس کے ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ شاطر بدمعاش شاہد اور یوگیش نوئیڈا، غازی آباد، بلند شہر، متھرا اور علی گڑھ سے گاڑی چوری کرتے تھے اور فرضی نمبر پلیٹ لگا کر فروخت کرتے تھے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ شاہد سورج پور کا ٹاپ ٹین ملزم ہے اور وہ ماضی میں جیل بھی جاچکا ہے جبکہ دوسرے ملزم یوگیش سے شاہد کی جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔

جیل سے رہا ہونے کے بعد شاہد نے اسے اپنے گینگ میں شامل کرلیا اور ان دونوں نے 100 سے زائد گاڑیاں چوری چرائیں اور انہیں کباڑی ڈمپل اور ریحان کو فروخت کردیا۔

یہ دونوں کباڑی گاڑیوں کے پارٹ الگ الگ کرکے فروخت کرتے تھے تاہم جعلی طریقہ سے اولیکس میں بھی گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.