اس موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اس سال منعقد ہونے والا تجارتی میلہ سال 2019 میں منعقد ہونے والے تجارتی میلے سے تین گنا بڑا منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے منتظمین کو ایک محدود وقت میں شاندار طریقے سے میلے کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میلے میں چھوٹے اور مائیکرو انٹرپرینیورز کو مفت سٹال لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹارٹ اپس کو 40 فیصد کی رعایت پر سٹال دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہواروں کے دوران اچھا کاروبار ہوا ہے جس کی وجہ سے اس دوران جی ایس ٹی کی وصولی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وہیں مرکزی وزیر پیوش گوئل بھی اتر پردیش حکومت کی تعریف کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش کی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو آگے بڑھایا ہے۔
اپنے خطاب کے بعد وہ اتر پردیش پویلین کا افتتاح کرنے بھی پہنچے جہاں انہوں نے کچھ اسٹالز پر لوگوں سے بات چیت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: Journalist's Murder: بہار کے مدھوبنی میں نوجوان صحافی کا زندہ جلاکر قتل
معلوم ہو کہ 18 نومبر تک تجارتی میلے میں کاروباری دن رہے گا۔ کاروباری دنوں کا ٹکٹ 500 روپے ہے۔ سیاح www.bookmyshow.com پر جا کر تجارتی میلے کے لیے آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ساتھ ہی تجارتی میلہ 19 نومبر سے 27 نومبر تک عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔