ETV Bharat / state

International Quds Conference دہلی کے ایوان غالب میں عالمی یوم القدس کانفرنس کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 2:32 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے ایوان غالب میں آج عالمی یوم القدس کانفرنس آل انڈیا شیعہ کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کی بازیابی اور صہیونی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

دہلی کے ایوان غالب میں عالمی یوم القدس کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے ایوان غالب میں آل انڈیا شیعہ کونسل کی جانب سے آج عالمی یوم القدس کانفرنس اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ بیت المقدس صرف فلسطین کا نہیں ہے بلکہ وہ ان تمام مسلمانوں کا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔ ایسے میں صرف فلسطینی نوجوان ہی کیوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں یہ فریضہ تو تمام مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو پورے سال ہی فلسطینی عوام کے ساتھ قتل و غارت گری کا سلسلہ رہتا ہے لیکن رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خاص طور پر مسلمانوں کا خون مسجد الاقصیٰ کے اندر اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کا خون بہاتے ہیں۔

ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے کہا کہ دنیا میں دو طرح کی ہی قومی رہی ہیں ایک مظلوم اور دوسرا ظالم فلسطین میں بھی وہی ہو رہا ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم قوم پر اسرائیل ظلم ڈھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کر سکتے اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے انسانیت کو فراموش کرتے ہیں۔

وہیں سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ ابھی تک تو یہ لڑائی حضرت خمینی کے چاہنے والے اور حکومت ایران اکیلی لڑھ رہی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ اب حالات بدل رہے ہیں۔ مسلم ممالک ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ ان میں چاہے ترکی ہو ایران ہو یا سعودی عرب۔ ان کے مطابق اب امریکہ کا تسلط کم ہو رہا ہے ایسے میں ممکن ہے کہ فلسطین کو جلد ہی اس حق ملے جس کے لئے وہ گزشتہ 75 برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Bengali Market Masjid Case بنگالی مارکیٹ مسجد معاملے میں دہلی وقف بورڈ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت

آل انڈیا شیعہ کونسل کے کنوینر مولانا جلال نقوی نے بتایا کہ عالمی یوم القدس سنہ 1979 میں ایران میں انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے جمعۃ الوداع کے موقع اس کا آغاز کیا تھا تاکہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز دنیا بھر کے مسلمان اور سبھی انصاف پسند افراد اٹھا سکیں۔ اسی کی مناسبت سے آج عالمی یوم القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.