ETV Bharat / state

Conference on Current Health Issues: جامعہ ہمدرد میں صحت کے موجودہ مسائل پر کانفرنس کا انعقاد

جامعہ ہمدرد میں موجودہ صحتی مسائل پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سینٹرل کاؤنسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن، وزارت آیوش کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عاصم علی خان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ Conference on Current Health Issues in Jamia Hamdard

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 2:19 PM IST

جامعہ ہمدرد میں صحت کے موجودہ مسائل پر کانفرنس کا انعقاد

جامعہ ہمدرد نئی دہلی کے شعبہ تحفظی و سماجی طب، اسکول آف یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ کے ذریعہ طب یونانی اور موجودہ صحتی مسائل پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس قومی ماحولیاتی سائنس اکاڈمی کے اشتراک اور ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے عمل میں آیا۔ سینٹرل کاؤنسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن، وزارت آیوش کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عاصم علی خان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ Conference on Current Health Issues in Jamia Hamdard

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم علی خان نے کاؤنسل کے طب یونانی کے فروغ کے لئے کئے جانے والے کارناموں پر روشنی ڈالی اور سرکار کی مختلف اسکیمز کے تحت یونانی کے لیے دئے جانے والی گرانٹ کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے جامعہ ہمدرد کے مختلف شعبوں کے ساتھ کاؤنسل کے اشتراک پر زور دیا اور مستقبل میں کی جانے والی تحقیقات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام کے مہمان اعزازی ڈاکٹر مختار احمد قاسمی نے جامعہ ہمدرد کو طب یونانی کا مرکز امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طب یونانی کو عوام تک پہنچانے پر مندوبین کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ساتھ ہی طب کے طلبہ کو مستقبل میں عوام کی خدمت کے لیے طب یونانی کے استعمال کی ترغیب دلائی۔'

بین الاقوامی مندوبین میں جرمنی کی ڈاکٹر کلاڈیا پریکل، ایران کے ڈاکٹر مجاحدی، سری لنکا کے ڈاکٹر رئیس الدین اور امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر رام کرشنا شاہ، صدر گلوبل یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نے پروگرام میں شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہ نے طب یونانی کے فروغ میں اطبا کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ساتھ ہی بلا تفریق مذہب و ملّت قوم کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے پر خصوصی زور دیا۔ International Conference on Current Health Issues at Hamdard University

نیشنل انوائرنمنٹ سائنس اکاڈمی کے صدر ڈاکٹر جاوید احمد نے جامعہ ہمدرد کی ترقی میں شیخ الجامعہ کے نمایاں کردار کی تعریف کی ساتھ ہی شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم کو ایکاڈمک ایکسیلنس اوارڈ سے نوازہ۔ ساتھ ہی کانفرنس کے روح رواں پروفیسر محمد اکرم کو اعزازی سند سے بھی نوازا۔ اپنے صدارتی خطبہ میں شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے موجودہ دور میں طب یونانی کی افادیت پر روشنی ڈالی اور جامعہ ہمدرد کو 'طب یونانی کا مرکز امتیاز' حاصل کرنے پر مبارباد دی۔ افتتاحی جلسہ میں مندوبین کے علاوہ جامعہ ہمدرد کے نمایاں سائنسدانوں نے بھی حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.