جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنجے کے والدین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب عبوری ضمانت پر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ ان کے والدین ابھی بھی اسپتال میں ہیں۔ تاہم، عدالت عظمیٰ نے سنجے کے بھائی کی ضمانت منظور نہیں کی ہے۔ سنجے اور اجے اگست 2017 سے دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں عدالت عظمیٰ نے موجودہ یونٹیک بورڈ کو تبدیل کرنے کی اجازت دے دی تھی، جس میں سابق آئی اے ایس آفیسر یدوویر سنگھ ملک کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا تھا۔
یونٹیک کے پروموٹر سنجے چندرا کو عبوری ضمانت - جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ
سپریم کورٹ نے منگل کے روز گھر خریدنے والے صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے ایک مقدمہ میں گزشتہ تین سالوں سے تہاڑ جیل میں بند رہنے والے یونٹیک کے پرو موٹر سنجے چندرا کو ایک ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔