دہلی میں بین مذاہب کے پیشواؤں کی جانب سے ایک زبردست ترنگا ریلی نکالی گئی۔ امرت مہتسو کے تحت آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر آج مختلف مذاہب کے نمائندوں کی جانب سے ایک ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق آزادی کے 75ویں سالگرہ کا جوش و خروش ہر مذہب کے ماننے والوں میں ہے۔ تمام مذہب کے پیشواؤں نے آج متحد ہوکر ترنگا ریلی نکالی۔ یہ ریلی آج صبح آٹھ بجے سے ویویکانند پوری جین مندر مندر کے پجاری آچاریہ یوگ بھوشن کے زیر اہتمام ہوا،جس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوئے۔
یہ یاترا چار کیلو میٹر تک گئی جس میں ہندو دھرم کیطرف سے گوسوامی سشیل ، سوامی چندر دیو، جین دھرم کی طرف سے ویویک منی، بودھ کی طرف سے آچاریہ یشی پھونتشوک، اور مسلمانوں کی طرف سےمولانا اعجاز الرحمن شاہین قاسمی جنرل سیکرٹری ورلڈ پیس آرگنائزیشن اور سراے روہیلہ میں ایک مدرسہ کے طلبہ بھی شامل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 Jahangirpuri Violence جہانگیرپوری تشدد کیس سیشن کورٹ پہنچا
اخیر میں تمام مذاھب کے لوگوں نے آزادی کا امرت مہتسو اور ترنگا کے تئیں اظہار خیال کیا اور ملک میں بھای چارہ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ آزادی کا امرت مہتسو کے تحت مسلم علاقوں میں بھی جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے اور ریلی نکال کر آزادی کا جشن منارہے ہیں۔