کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں Rising cases of Corona infection کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عارضی کووڈ تشخیصی مراکز قائم کریں۔
مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ہفتہ کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر تیاریاں کی جانی چاہئیں۔ پارکز، کمیونٹی سینٹرز، ہوٹلز اور دیگر مقامات پر کووڈ کے علاج کے لیے عارضی مراکز Temporary centers for treatment of Covid قائم کیے جائیں۔
خط میں یورپ اور امریکہ میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'کورونا وبا کی گزشتہ لہر کے دوران شروع کیے گئے کووِڈ مراکز کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: WHO Chief Warns on Covid 19 Pandemic: 'ویکسین کی عدم مساوات ختم کرکے ہی ہم کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں'
راجیش بھوشن نے کہا کہ 'ہلکے انفیکشن والے لوگوں کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنے کی ترغیب دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'ریاستوں کو کووڈ ٹیسٹنگ Covid testing in India اور نگرانی پر پوری توجہ دینی چاہئے۔'
یو این آئی