ہندوستان اور پاکستان کے درمیان انڈس واٹر ٹریٹی (Indus Water Treaty) کے تحت جاری پانی کے تنازع پر بات چیت کے لیے تین رکنی پاکستانی وفد ہندوستان پہنچ چکا ہے۔ Indus Water Treaty meeting India and Pakistanانڈس واٹر ٹریٹی پر پیر سے شروع ہونے والے مذاکرات دو دن تک جاری رہیں گے۔ انڈس واٹر ٹریٹی پر دونوں ممالک نے 1960میں دستخط ضبط کیے تھے۔
مذاکرات کے دوران ہندوستان کی جانب سے انڈس کمشنر آشیش پال مذاکراتی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یہ میٹنگ اسلام آباد میں ہونے والی اس طرح کی سابق میٹنگ کے تین ماہ کے اندر ہی منعقد ہوئی ہے۔ Indus Water Treaty meeting in New Delhiپرماننٹ انڈس کمیشن (Permanent Indus Commission) PIC کا 117 واں اجلاس یکم تا 3 مارچ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی قیادت اُس وقت کے انڈس کمشنر برائے ہندوستان پی کے سکسینہ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ 1960 کے سندھ آبی معاہدے (انڈس واٹر ٹریٹی) کے تحت تین مشرقی دریاؤں ستلج، بیاس اور روی کا پانی غیر محدود استعمال کے لیے ہندوستان کو دیا جاتا ہے جب کہ تین مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب کا پانی پاکستان کو جاتا ہے۔
- مذید پڑھیں: پاکستانی وفد گولڈن ٹیمپل پہنچا