ETV Bharat / state

سندھو ہندوستان کی عظیم ترین اولمپک کھلاڑیوں میں شامل ہیں: وزیر کھیل - Sports Minister

مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹوکیو اولمپک 2020 میں چین کی بِنگ جیاؤ پر براہ راست گیم میں جیت کے ساتھ کانسے کا مڈل جیتنے کے بعد دو اولمپک کھیلوں میں میڈل جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بننے اور ملک واپس لوٹنے کے بعد منگل کے روز بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو اعزاز دیا۔

سندھو ہندوستان کی عظیم ترین اولمپک کھلاڑیوں میں شامل ہیں: وزیر کھیل

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 10:36 PM IST

ایک تقریب میں سندھو اور ان کے کوچ پارک تائے سانگ کا شکریہ اداکرنے کے لیے ٹھاکر کے ساتھ مرکزی وزیر نرملا سیتارمن، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو، مرکزی شمال مشرق علاقے کی ترقی، ثقافت اور سیاحت کے وزیر جی کشن ریڈی اور نوجوانوں کے پروگرام اور کھیل کے وزیر مملکت مسٹر نیسِتھ پرمانک اور وزارت کھیل کے سینیئر افسران بھی شریک ہوئے۔

سندھو کے والدین پی وجیا اور پی وی رمنا پروگرام میں حصہ لینے کے لیے حیدرآباد سے نئی دہلی پہنچے تھے۔ اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ شیام باپو راؤ، بندی سنجے کمار، اروند دھرمپوری اور ٹی جی وینکٹیش بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی وی سندھو کی بھارت واپسی، ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

ٹھاکر نے اس موقع پر کہا ، ’پی وی سندھو ہندوستان کے عظیم اولمپک کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ ہندوستان کی علامت اورباعث ترغیب ہیں اور انہوں نے ملک کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھنے والے ہر ہندوستانی کے تصور میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اس کی ناقابل یقین حصولیابی- مسلسل دو اولمپک کھیلوں میں دو اولمپک تمغے جیتنا ، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی نسل کو متاثر کرے گا۔ ان کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح حکومت کے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم پلان نے ہمارے اولمپک ممکنہ کھلاڑیوں کو پوڈیم تکمیل تک پہنچایا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کی اور سب سے پہلے انھیں فون کرنے اور مبارکباد دینے والے پہلے شخص تھے۔ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا ملک ان کی شاندار کارکردگی سے بہت خوش ہے‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.