ETV Bharat / state

رفائل، فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی شان بنے گا - پانچ طیارے گذشتہ 29 جولائی کو بھارت آئے تھے

آئندہ 10 ستمبر کا دن بھارتی فضائیہ کے لیے کافی اہم ہے، جسے جدید جنگی طیاروں کی کمی کا سامنا تھا۔ خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی استعداد رکھنے والا یہ طیارہ فرانس سے خریدا گیا ہے اور اس دن فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے میں رسمی طور پر شامل ہونے کے بعد یہ اس کی شان بنے گا۔

induction ceremony of rafael fighter jets into IAF to be held at ambala airbase on september 10
رافیل، فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی شان بنے گا
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 8:56 PM IST

بھارتی فضائیہ کے لیے پانچ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ گذشتہ جولائی میں ہی بھارت آگئی تھی۔ فضائیہ کی جانب سے آج سرکاری طور پر توثیق کی گئی ہے کہ ان طیاروں کو 10 ستمبر کو انبالہ فضائیہ اسٹیشن میں، فضائیہ میں رسمی طور پر شامل کیا جائے گا۔

induction ceremony of rafael fighter jets into IAF to be held at ambala airbase on september 10
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فرلورینس پارلے بھی اس موقع پر ہریانہ کے انبالہ میں واقع فضائیہ اسٹیشن میں موجود ہوں گے۔

حکومت کے پاس کسی بھی بحران کا حل نہیں: راہل
induction ceremony of rafael fighter jets into IAF to be held at ambala airbase on september 10
رافیل، فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے کی شان بنے گا

فضائیہ نے 59 ہزار کروڑ روپیے کی لاگت سے فرانس سے 36 رافیل جنگی طیارہ خریدنے کا سودا کیا ہے۔ ان میں سے پانچ طیارے گذشتہ 29 جولائی کو بھارت آئے تھے اور چار طیاروں کی اگلی کھیپ کے اکتوبر میں آنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور چین کی سرحد پر ایک ساتھ دو محاذوں پر مہم کے لیے فضائیہ کے پاس رافیل جیسے طیارے کی بے حد سخت ضرورت بتائی جا رہی ہے۔ فضائیہ میں جنگی طیاروں کے اسکویڈرنوں کی منظوری کی تعداد 42 ہے۔ لیکن گذشتہ برسوں میں اس میں اچھی خاصی کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.