ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا کے 96 ہزار نئے کیسز

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 96،424 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت میں کورونا
بھارت میں کورونا
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 12:53 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وبا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 96 ہزار 424 افراد متاثر ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 52 لاکھ 14 ہزار 677 ہوگئی ہے۔ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ درج کیاگیا ہے۔

اس مہلک وبا سے 87،472 افراد کی شفایابی کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 96،424 نئے کیسز

جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد 96،424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 52،14،677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ (97،894) نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔

بھارت میں کورونا
بھارت میں کورونا

اسی عرصے کے دوران 87 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 41،12،551 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید 1174 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84،372 ہوگئی ہے۔

ایکٹیو کیسز
ایکٹیو کیسز

صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 7778 کے اضافہ سے یہ تعداد 10،17،754 ہو گئی۔

ٹوٹل کیسز
ٹوٹل کیسز

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اوراموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.