ETV Bharat / state

2022 Peshawar Mosque Attack: پشاور دہشت گردانہ حملے پر علما کا رد عمل

آل انڈیا شیعہ کونسل، باب العلم ایجوکیشنل سوسائٹی اور اہل بیت کونسل انڈیا کی جانب سے پشاور میں واقع شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 2022 Peshawar mosque attack کی گئی۔

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 10:49 PM IST

پشاور دہشت گردانہ حملے پرعلما کی رد عمل
پشاور دہشت گردانہ حملے پرعلما کی رد عمل

پاکستان کے شہر پشاور میں واقع شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے لوگوں کی یاد میں آج آل انڈیا شیعہ کونسل، باب العلم ایجوکیشنل سوسائٹی اور اہل بیت کونسل انڈیا کے زیر اہتمام ایک تعزیتی جلسہ اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے نمازیوں پر کیے گئے وحشیانہ خود کش حملہ کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اہل بیت کا قتل دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل جاری ہے۔ پاکستان میں جنگل راج نافذ ہے۔ دشمن، محافظ اسلام مکتب تشیع کے حوصلہ کو توڑنا چاہتا ہے مگر شہادتیں اس مکتب کو مزید ہمت اور عزم و حوصلہ عطا کرتی ہیں اور ملت شیعہ ہمیشہ ظالموں کے سامنے دیوار کی مانند کھڑی رہی ہے اور یوں ہی کھڑی رہے گی۔

جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا امام کونسل کے صدر مولانا مقصود الحسن قاسمی نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان اس حملہ کی ذمہ دار ہے، کھل کر نہ سہی خفیہ طور پر پاکستانی گورنمنٹ اس قسم کے دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔ ہم سمجھتے تھے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت آنے کے بعد وہاں دہشت گردوں پر لگام لگے گی لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ ان واقعات کا ہونا یہ بتا رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت بھی پس پردہ دہشت گردی کی حمایت کر رہی ہے۔

ویڈیو
مولانا طالب حسین نے کہا کہ شہادت حقیقت میں با مقصد زندگی کا نتیجہ ہے جس سے خوبصورت کوئی انجام نہیں ہے قرآن نے شہید کی موت کو ہی حقیقی زندگی کہا ہے ہمارا ماننا ہے کہ اس طریقے کے وحشیانہ حملوں کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اقلیتوں کے حقوق اور شیعیان پاکستان کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:

مولانا سید مہدی زیدی بجنوری نے کہا کہ 'جس امت کو خدا وند عالم نے بہترین امت قرار دیا ہو اس امت میں اس طرح کے وحشیانہ واقعات کا پیش آنا در حقیقت پیغمبر اسلام کی سیرت سے دوری کا نتیجہ ہے اس طرح کے واقعات کے پیچھے یزیدی فکر کار فرما ہیں۔

آل انڈیا شیعہ کونسل کے ترجمان اور اہل بیت کونسل انڈیا کے جنرل سکریٹری مولانا جلال حیدر نقوی نے پشاور میں شہید ہونے والے مومنین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے کوئی بھی حکومت ظلم کے ساتھ باقی نہیں رہ سکتی۔

اس موقع پر باب العلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکریٹری سید فرخ زیدی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کا آغاز مولانا مشکور حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور مرثیہ خوانی کے فرائض ذیشان زیدی نے ادا کئے کثیر تعداد میں شریک مومنین نے پشاور کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.