ETV Bharat / state

Couple Arrested With 45 Pistol: دہلی ایئرپورٹ پر 45 پستول کے ساتھ جوڑا گرفتار - دہلی ایئرپورٹ سے جوڑا گرفتار

بدھ کو دہلی ایئرپورٹ پر کسٹمس نے ایک جوڑے کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 45 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ جوڑے نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں بھی ترکیہ (ترکی) سے 25 پستول بھارت لاچکا ہے۔ Couple arrested with 45 pistols at Delhi airport

دہلی ایئرپورٹ پر 45 پستولوں کے ساتھ جوڑا گرفتار

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 10:47 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محکمہ کسٹم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک جوڑے کو گرفتار کیا جس کے پاس سے کسٹمس کو 45 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ کسٹمس حکام کا کہنا ہے کہ 'بیلسٹک رپورٹ' اس بات کی تصدیق کرے گی کہ برآمد کیے گئے ہتھیار اصلی ہیں یا نہیں۔

وہیں 'ابتدائی رپورٹ میں نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہتھیار مکمل طور پر فعال ہیں۔' افسران ملزم پر نظر رکھے ہوئے تھے جو پیر کو ویتنام کے ہو چی منہ شہر سے یہاں پہنچے تھے۔ اس جوڑے کے ساتھ ان کی نومولود بیٹی بھی تھی۔ کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا، "مرد مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران 45 پستول برآمد ہوئے ہیں جس کی قیمت تقریباً 22.5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔" Couple arrested with 45 pistols at Delhi airport

کسٹم اہلکار کے مطابق نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) نے تصدیق کی ہے کہ سبھی بندوقیں مکمل طور پر کام کر رہی ہیں۔" دونوں گرفتار افراد کی شناخت جگجیت سنگھ اور جسوندر کور کے طور پر کی گئی ہے جو میاں بیوی ہیں۔ دونوں 10 جولائی کو ویتنام سے بھارت واپس آئے تھے۔

مزید پڑھیں:

جگجیت سنگھ پستول دو ٹرالی بیگز میں لایا تھا جو اسے اس کے بھائی منجیت سنگھ نے دیا تھا۔ منجیت انہیں بیگ دینے پیرس سے ویتنام آیا تھا۔ پستول کی قیمت تقریباً 22 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے بھی ترکیہ سے 25 پستول لے کر بھارت لائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.