وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ 'ڈاکٹر ہرش وردھن نے ان ممالک کے وزرائے صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا ہے کہ 'کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کی جارہی کوششوں میں بھارت ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل راجیو گاندھی ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹروں اور صحت سے متعلق اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں جس طرح ڈسپلن کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کا فائدہ ہمیں ابھی مل رہا ہے اور آگے آنے والے دنوں میں اس کے نتائج دکھائی دینے شروع ہوجائیں گے۔