ETV Bharat / state

پرگتی میدان: افغانستان بطور 'شراکت دار ملک' شامل - افغان سفارتخانے

قومی دارالحکومت دہلی میں آئی ٹی پی او نے 39 ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے میں آئی ای ٹی ایف نے افغانستان کو بطور شراکت دار ملک کی شمولیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان 'شراکت دار ملک' میں شامل
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 3:58 PM IST

دراصل پیر کو افغانستان سفارتخانے نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) نے 39 ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے میں بطور شراکت دار ملک کی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔'

افغان سفارت خانہ نے اس سلسلے میں کہا کہ 'مبارکباد، افغان سفارتخانے کی طرف سے سلسلہ وار مذاکرات کے بعد آخر کار انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے 39 ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے میں" شراکت دار ملک "کے طور پر افغانستان کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔'

سفارتخانے نے کہا کہ ' حصہ لینے والے 19 ممالک میں افغانستان کو شراکت دار ملک کا درجہ متعدد مراعات فراہم کرے گا۔ آئی آئی ٹی ایف میں تمام تشہیراتی مواد، ہورڈنگز وغیرہ میں 'شراکت دار ملک' کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔'

افغان سفارتخانے نے کہا کہ 'دیگر مراعات میں، ملک کے ایک نمائندے افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے موقع پر اسٹیج کا اشتراک کرنا، ثقافتی کارکردگی کے لئے تھیٹر کا اعزازی استعمال، اختتامی تقریب میں دیئے جانے والا ایک میمورنٹو اور آئی آئی ٹی ایف کے لئے جیوری پینل میں ایک نمائندے کی شمولیت اور بھی دیگر مراعات شامل ہیں۔'

آئی آئی ٹی ایف کا انعقاد 14-27 نومبر تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں کیا جارہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.