ETV Bharat / state

برہموس سوپر سونک کوروز میزائل کا کامیاب تجربہ

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:29 PM IST

بھارت نے برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا جسے جدید ترین بنایا گیا اور زائد از 400 کیلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

India successfully test fires BrahMos supersonic cruise missile
برہموس سوپر سونک کوروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ملک میں تیار برہموس سپرسونک کروز میزائل کا آج کامیاب تجربہ کیا گیا۔ کامیاب ٹسٹ میں شامل سائنس دانوں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے سپرسونک کروز مزائیل میں ’دیسی ٹیکنک‘ کے استعمال پر فخر کا اظہار کیا۔

یہ ٹسٹ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او) نے پی جے۔100 کے تحت منصوبہ کے تحت کیا گی جس میں خالص دیسی ٹیکنک کا استعمال کیا گیا۔

برہموس سپرسونک کروز میزائل کا آج اوڈیشہ کی چاندی پور ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ مزائیل کے توسیعی رینج کے تحت نئے ورژن کی آزمائش کے طور پر ٹسٹ کیا گیا جس میں دیسی ساختہ ایرفریم اور بوسٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

برہموس ایک رامجٹ سپرسونک مزائیل ہے جسے آبدوزوں، جہازوں، لڑاکا طیاروں اور زمین سے بھی لانچ فائر کیا جاسکتا ہے۔

اس مزائیل کو ڈی آر ڈی او اور فیڈرل اسٹیٹ یونٹری انٹراپرائز روس کے مابین مشترکہ منصوبہ کے تحت تیار کیا گیا۔

برہموس نے زائد از 400 کیلو میٹر کی دوری موجود ہدف کا کامیاب نشانہ لگایا۔ اس تجربہ کے ساتھ ہی برہموس میں لگے ملکی آلات کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے اور اس سے دفاعی شعبہ میں ملک کی حصہ داری اور میک ان انڈیا پروگرام کو کافی تقویت ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.