دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو حماس-اسرائیل تنازعہ کے درمیان کہا کہ مغربی ایشیا کے واقعات سے نئے چیلنجز ابھر رہے ہیں اور یہ وقت عالمی بھلائی کے لیے غور و فکر اور ایک آواز میں بات کرنے کا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں منعقدہ ورچوئل وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے دوسرے ایڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ نئی دہلی نے حماس اسرائیل تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تحمل کے ساتھ ساتھ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی مذمت کی۔
وہیں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔ بھارت نے جنوری میں 'وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ' کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کی تاکہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مساجد میں فلسطین کے لیے دعا نہ کرنے کی خبر پر لوگوں کا اظہار تشویش
انہوں نے کہا کہ ’وائس آف گلوبل ساؤتھ‘ ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم ہے جس سے اکیسویں صدی میں بدلتی ہوئی دنیا کی عکاسی ہوتی ہے۔ ”وائس آف گلوبل ساؤتھ “ سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں جو ورچوئل وسیلے سے منعقد کی جارہی ہے۔اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ گلوبل ساﺅتھ، عالمی جنوب کے تمام ملکوں کی ٹھوس کوششوں کی بدولت اپنی حیثیت اور مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوپایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 100 سے زیادہ ملکوں کی ترجیحات جن کی بنیاد پر گلوبل ساؤتھ تھ تشکیل پارہا ہے، وہ یکساںہیں۔