ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ - कोरोना के दैनिक मामले

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے کیسز درج کیے گئے جو قبل ازیں دن کے پہلے مقابلے میں تقریباً 10 ہزار زیادہ ہیں۔

ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 5:19 PM IST

قبل ازیں منگل کے روز ملک میں کورونا وائرس کے 25166 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں پیر کو 55 لاکھ پانچ 74 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا اور اب تک 56 کروڑ چھ لاکھ 52 ہزار 32 لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہو گئی ہے۔

دریں اثناء فعال کیسز2433 کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 440 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 49.84 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا کووڈ ٹسٹ مکمل

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.14 فیصد، ریکوری ریٹ بڑھ کر 97.52 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 1132 کم ہو کر 64790 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5424 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6201168 ہو گئی ہے جبکہ 116 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 135255 ہو گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.