بھارت میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ قومی سطح پر8.83 لاکھ سے زائد کیسز فعال ہیں۔
بھارت میں کورونا کے 42 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں۔
ان میں سے 8.83 لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سرگرم ہیں جب کہ 32.47 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے:ملک کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال
اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، بھارت میں کورونا کے 8،62،320 معاملے فعال تھے۔
اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت لوگوں کی کل تعداد 41.13 لاکھ سے زیادہ تھی جب ہ 31.80 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت کی پانچ ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
- مہاراشٹر 8،83،862
- آندھرا پردیش 4،87،331
- تمل ناڈو 4،57،697
- کرناٹک 3،89،232
- اتر پردیش 2،59،765
وہیں ریاستی سطح پر اموات کی فہرست کچھ یوں ہے۔
- مہاراشٹر 26،276
- تمل ناڈو 7،748
- کرناٹک 6،298
- دہلی 4،538
- آندھرا پردیش 4،347