ETV Bharat / state

India Lodges Protest سان فرانسسکو میں خالصتانی حملے پر بھارت کا سخت ردعمل

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:54 AM IST

لندن حملے کے دو دن بعد علیحدگی پسند خالصتانی سکھوں نے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کی۔ وزارت خارجہ (MEA) نے کہا کہ ہندوستان نے مظاہرین کے خلاف احتیاطی کارروائی نہ کرنے پر نئی دہلی میں امریکی سفیر سے سخت احتجاج درج کرایا۔ India Lodges Protest

سان فرانسسکو میں خالصتانی حملے پر بھارت کا سخت ردعمل

نئی دہلی: ہندوستان نے امریکی ریاست سان فرانسسکو کے شمالی کیلیفورنیا میں واقع بھارتی قونصل خانے پر خالصتان کے کارکنان کے حملے کے خلاف دہلی میں امریکی سفیر سے احتجاج درج کرایا۔ بھارت نے سان فرانسسکو میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کی جائیداد کی توڑ پھوڑ پر نئی دہلی میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ ملاقات میں سخت احتجاج کیا، وزارت خارجہ امور (MEA)، حکومت ہند نے ایک میڈیا سے کہا کہ سان فرانسسکو میں خالصتانی کارکنان نے جو حرکت کی اس کی کڑی لفظوں میں مذمت کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی حرکت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ MEA نے کہا کہ ہندوستان نے امریکی حکومت کو اپنی سرزمین پر سفارتی نمائندوں کی حفاظت کرنے اور انہیں سیکویرٹی فراہم کی بنیادی ذمہ داری کی یاد دلائی ہے۔

India lodges strong protest with the US.

Press Release ➡️ https://t.co/cREWIZhQFd pic.twitter.com/AuU6VywHTU

— Arindam Bagchi (@MEAIndia) March 20, 2023

ساتھ ہی ہندوستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ توڑ پھوڑ کے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ MEA نے مزید کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے نے سان فرانسسکو حملے پر ہندوستان کے تحفظات سے امریکی حکومت کے محکمہ خارجہ کو بھی آگاہ کیا۔ دو دن پہلے علیحدگی پسند سکھوں نے لندن میں واقع ہائی کمیشن میں ہندوستانی ترنگا اتار کر خالصتانی جھنڈے لہرائے تھے وزارت خارجہ نے اس پر سخت اعتراض کیا اور دہلی میں برطانیہ کے سب سے سینئر سفارت کار کو طلب کرکے اس سلسلے میں سخت احتجاج درج کرایا تھا۔

وزارت خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر پر انتہا پسندوں کے حملے نہ روکنے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے رپورٹس آرہی ہیں کہ خالصتانی حامیوں نے وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت مخالف مظاہروں کا اہتمام کیا ہے ۔ دہلی پولیس نے امرت پال سنگھ کو مفرور قرار دیا تھا۔ ویڈیوز سامنے آئیں جن میں سکھ مظاہرین کو سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی بریکیڈ پر توڑ پھوڑ کرتے اور وہاں خالصتانی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Consulate in San Francisco سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کے بعد بھارت کا سخت رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.