ETV Bharat / state

'بھارت دنیا بھر سے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا'

قومی دارالحکومت دہلی میں انویسٹ ڈیجیکم 2019 کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں وزیر مواصلات روی شنکر پرساد  نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 25, 2019, 10:09 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:45 PM IST

'بھارت دنیا بھر سے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا'

بھارتی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر ٹیلی مواصلات کی دوسری بڑی منڈی کی حیثیت سے اپنا مقام بنا چکا ہے۔ یہاں ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی ضرورت ہوگی۔

روی شنکر پرساد نے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں ایپل اور دیگر کو بھارت میں سرمایہ کاری کے لیے موزوں بنانے اور برآمدی منڈیوں کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ پیش (آفر) کرتا ہے۔

وزیر مواصلات روی شنکر پرساد  نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے

یہاں انویسٹ ڈیجیکم 2019 کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کو کم کرنے کے بارے میں حکومت کے حالیہ فیصلے نے بھارت کو بیرونی راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کے لیے زیادہ مناسب اور پرکشش مقام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ویتنام اور تھائی لینڈ کی طرح ٹیکس کی وصولی کے ساتھ ہی بھارت کو بھی دنیا کا سب سے بڑا ایف ڈی آئی حصہ مل سکتا ہے '۔

FDI دیرپا مفاد قائم کرنے کے ارادے سے کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔

پرساد نے کہا کہ ' ملک میں سنہ 20-2019 میں 64 ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی، جس میں ٹیلی کام سیکٹر کو 2.67 بلین ڈالر ملے۔ الیکٹرانکس، کمپیوٹر سوفٹ ویئر اور ہارڈ ویئر میں یہ رقم 6.4 بلین ڈالر تھی '۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور انٹرنیٹ آف تھنگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز بھارت میں آئی سی ٹی کے شعبے میں اہم کردار ادا کریں گی اور پانچ ٹریلین کے مجموعی منصوبہ بند ہدف 2024 تک ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا حصہ حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ' دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ سب سے زیادہ مناسب وقت ہے کہ وہ بھارت کی ترقی کا حصہ بنیں '۔

  • براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری۔۔۔۔۔؟

غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کسی ملک،فرد یا کمپنی کی کسی دوسرے ملک، فرد یا فرم سے کاروبار یا کارپوریشن میں دیرپا مفاد قائم کرنے کے ارادے سے کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی اور زیادہ منافع کمانے کی غرض سے غیر ملکی سرمایہ کاری، پورٹ فولیو کی سرمایہ کاری سے الگ ہوتی ہے۔ جہاں سرمایہ کار بیرون ملک سے اپنے سیکیورٹیز (حصص) رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں : غیرملکی 'ڈریگن پھل' کی کاشت سب سے منفرد کیوں ہے؟

اس طرح سے کہا جا سکتا ہے کہ دیرپا مفاد حاصل کرنے اور کسی کاروبار کو بیرون ملک میں توسیع دے کر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

  • غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری۔۔۔۔۔؟

ایف پی آئی سیکیورٹیز اور دوسرے مالی اثاثوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو کسی دوسرے ملک میں سرمایہ کاروں کے پاس ہوتا ہے۔ یہ سرمایہ کار کو کسی کمپنی کے اثاثوں کی براہ راست ملکیت مہیا کرتا اور مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ پر منحصر ہوتا ہے۔

Intro:Body:

sdgftwerwerwe

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.