وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت نے ننکانہ صاحب گرودوارے پر حملے ،توڑ پھوڑ اور پشاور میں سکھ فرقے کے عوام کے قتل کے واردات پر شدید احتجاج درج کروائی اور پاکستان میں مذہبی اور ثقافتی اقلیتوں کے مسلسل استحصال کے سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ اور سماج کے معزز افراد کی تشویش کو ظاہر کیا۔
بھارت نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ اقلیتی فرقوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے کے ساتھ ساتھ ان پر حملہ کرنے والے مجرمین کو سخت سزا دلوانے کےلیے جلدازجلد اقدامات کرے۔