ETV Bharat / state

MEA reacts to OIC: حجاب معاملہ پر او آئی سی کے تبصرہ پر بھارت کا شدید ردعمل

بھارت نے منگل کے حجاب تنازع کے پس منظر میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے کیے گئے تبصرے پر تنقید کی۔

حجاب معاملہ پر او آئی سی کے تبصرہ پر بھارت کا شدید ردعمل

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 10:18 AM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ مفادات حاصلہ نے او آئی سی کو یرغمال بنالیا ہے اور بھارت کے خلاف اپنے ناپاک پروپگنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

باغچی نے کہا کہ اس وجہ سے او آئی سی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ او آئی سی کے جنرل سکریٹری نے بھارت سے کہا تھا کہ وہ مسلمانوں کی حفاظت و سلامتی اور بھلائی کو یقینی بنائے۔

بھارت نے گذشتہ روز حجاب تنازع کے پس منظر میں گمراہ کن تبصرے کےلیے مسلم ملکوں کی تنظیم او آئی سی پر تنقید کی اور کہا کہ دستوری فریم ورک و جمہوری اقدار کے مطابق ملک میں مسائل حل کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

India-Central Asia Dialogue: پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس اور بھارت میں وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ مذاکرات

واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا واقعات اور حجاب تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں ریاست کرناٹک، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں اترکھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم نسل کشی کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی قوتوں بالخصوص اقوام متحدہ سے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پُرتشدد واقعات کا نوٹس لے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.