ETV Bharat / state

India China Military Talks ہندوستان اور چین کے درمیان ایل اے سی پر تعطل ختم کرنے کے لئے اجلاس - resolution of remaining issues along LAC

ہندوستان اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت پہلی مرتبہ 2020 میں شروع ہوئی تھی جب پی ایل اے نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی تھی اور مشرقی لداخ میں کئی مقامات پر ایل اے سی کو عبور کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 16, 2023, 7:58 AM IST

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر فوجی تعطل کو حل کرنے کے مقصد سے دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کی 19ویں میٹنگ اتوار اور پیر کو دو دن تک جاری رہی۔ تاہم اس میں کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے آنے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

وزارت خارجہ نے منگل کو یہاں بتایا کہ ہند-چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس کا 19 واں دور 13 اور 14 اگست کو ہندوستانی سرحد پر چشول-مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا۔ ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر بقیہ امور کے حل پر مثبت، تعمیری اور گہرائی سے بات چیت ہوئی۔ ہندوستان اور چین کی قیادت کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کے مطابق، انہوں نے کھلے اور دور رس انداز میں خیالات کا تبادلہ کیا۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازع پر اعلیٰ سطحی فوجی مذاکرات دو روز تک جاری رہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "انہوں نے بقایا مسائل کو تیزی سے حل کرنے اور فوجی اور سفارتی ذرائع سے بات چیت اور مذاکرات کی رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین کی جانب سے سرحدی علاقوں میں نچلی سطح پر امن و سکون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

مشرقی لداخ میں بعض مقامات پر ہندوستان اور چین کی فوجیں تقریبا تین سال سے زائد عرصے سے آمنے سامنے ہیں، حالانکہ دونوں فریقین کی جانب سے وسیع سفارتی اور فوجی مذاکرات کے بعد کئی علاقوں سے علیحدگی مکمل اختیار کر لی گئی ہے۔ دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے پیش نظر دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان تازہ ترین مذاکرات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت چین فوجی کمانڈروں کے درمیان مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا

وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کا سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے کا قومی امکان ہے۔ کور کمانڈر سطح کی بات چیت پہلی بار 2020 میں شروع ہوئی تھی جب پی ایل اے نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی اور مشرقی لداخ میں کئی مقامات پر ایل اے سی کو عبور کیا تھا۔ کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا آخری دور اپریل میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے عین پہلے ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.