ملک میں آج متاثرین کی صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 53.08 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات 3.34 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ منگل کو مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 52.97 فیصد تھی، جبکہ شرح اموات صرف 2.87 فیصد تھی۔
خیال رہے کہ پیر کو متاثرین کی صحت مند ہونے کی شرح 51.23 فیصد تھی، جبکہ شرح اموات صرف 2.85 فیصد تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ اتوار کو مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 50.76 فیصد رہی، جبکہ شرح اموات صرف 2.85 فیصد رہی تھی۔
ہفتہ کو متاثر مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح 49.95 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ شرح اموات صرف 2.86 فیصد رہی۔
یاد رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں مریضوں کی صحت مند ہونے کی شرح میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
کووڈ-19 انڈیا او آر جی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے 360030 معاملات کی آج رات تک تصدیق ہو چکی ہے۔
غور طلب رہے کہ صبح یہ تعداد 354065 تھی، اب تک کل 191103 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جبکہ قریب 12056 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے، تاہم دیگر 156826 مریضوں کا مختلف ہسپتالش میں علاج کیا جا رہا ہے۔