نئی دہلی: دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 1257 نئے معاملے سامنے آنے اور 727 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے وبا کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ ساتھ ہی منگل کے روز مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں بھی جزوی کمی درج کی گئی۔
دہلی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1257 نئے معاملوں سے کل متاثرین کی تعداد 147391 پر پہنچ گئی۔ پیر کو محض 707 نئے معاملے درج کئے گئے تھے۔
اس دوران 727 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 132384 ہوگئی۔ ملک بھر میں دہلی کا شمار ریکوری والے سب سے زیادہ ریاستوں میں ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران ریکوری شرح میں جزوی کمی درج کی گئی۔دہلی کی شفایابی شرح گزشتہ دنوں بڑھ کر 90.09 فیصد پر آگئی تھی جو آج کم ہوکر 89.81 فیصد پر آگئی۔
دہلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد آج آٹھ رہی اور دارالحکومت میں یہ مہلک وائرس اب تک 4139 کی جان لے چکا ہے۔
یہاں ممنوعہ علاقوں کی تعداد آج 16 سے بڑھ کر 493 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں سرگرم معاملے بھی گزشتہ روز کے 10346 سے 522 بڑھ کر آج 10868 ہو گئے۔ کل سرگرم معاملوں میں سے 5523 ہوم آئیسلویشن میں ہیں۔ یہاں مختلف اسپتالوں کے 13722 بیڈ میں سے 10510 خالی ہیں اور 3212کورونا مریضوں کا علاج اسپتالوں میں چل رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 19440 افراد کی کورونا جانچ ہوئی ہے، یہاں کورونا کے 1223845 نموںوں کی اب تک جانچ ہوچکی ہے اور 10لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط 64 ہزار سے زیادہ 64412ہوگئی ہے۔