قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ روز وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کوروناوائرس انفیکشن سے متعلق اعداد و شمار کو عام کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے تاہم دہلی حکومت کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر صحت نے آج جو اعدادوشمار بتائے ہیں وہ کہیں کہیں کوروناوائرس کی سنگین صارتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔
کروناوائرس کے پیش پیش نظر وزیر صحت ستیندر جین نے آج میڈیا کو بتایا کہ دہلی میں کوروناوائرس کے 120 مثبت واقعات ہیں، جن میں سے محض ایک مریض ہی وینٹیلیٹر پر ہے۔
ستیندر جین نے اس دوران نظام الدین مرکز کا بھی ذکرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کوروناوائرس کے خلاف جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے، لیکن مرکز کے واقعے نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔
ستیندر جین نے کہا کہ ہم دہلی کے تمام ہسپتالز میں تین سے طار اپریل تک دوہزار بیڈ کا انتظام کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دوہزار بیڈ 31 اپریل تک تیار ہونے تھے، لیکن اب وہ تین سے چار اپریل تک تیار ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے گذشتہ روز دہلی کے پانچ ہسپتالز کو وقف کیا تھا۔
واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال سے جماعت کے 14 افراد جہانگیرپوری مسجد میں ملاقات قیام پذیر تھے، جب جہانگیرپوری کی مسجد میں 14 افراد کے رہنے کی اطلاع عوام کو ہوئی تو ان لوگوں کو خوف ہوا کہ شاید اب ان کی گلی میں کورونا انفیکشن نہ ہو، اس لیے لوگوں نے اس کی اطلاع دہلی انتظامیہ کو دیدی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں حالات قابو میں ہیں اور کمیونٹی ٹرانسمیشن نہیں ہے، سبھی سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایسی بیماری ہے جس سے بڑے بڑے ملک پست ہوگئے ہیں۔
ایسی حالت میں بھی اگر ہم غیر ذمہ دارانہ حرکت کریں گے تو بہت پریشانی ہوگی، انہوں نے کہا کہ نوراتر چل رہے ہیں مندر خالی ہیں۔
گرودوارے، مکہ اور واٹیکن سٹی سب ویران ہیں، ابھی چار لاکھ لوگوں کو کھانا پہنچایا جارہا ہے اور جلد ہی دس سے بارہ لاکھ لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا جائے گا، اس کے لیے 2700 مقامات پر کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اس معاملے پر تبلیغی جماعت کے نگراں مولانا یوسف نے دو صفحات پر مشتمل ایک مکتوب جاری کیا ہے، جو 29 مارچ کو دہلی پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر اتل کمار کو لکھا گیا تھا۔
اس خط میں مولانا یوسف نے 22 مارچ کے 'جنتا کرفیو' اور اس کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے جماعت کے افراد کے پھنس جانے کا حوالہ دیا ہے۔