ETV Bharat / state

کورونا اور سانس کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں اضافہ، وزیر صحت کل جائزہ میٹنگ لیں گے - JN 1 cases in india

JN-1 cases in india بھارت میں جے این ون ویرینٹ کا پہلا کیس کیرلہ میں 8 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا۔ اس سے پہلے، تمل ناڈو کے تروچیراپلی ضلع کا ایک مسافر سنگاپور میں جے این ون ویرینٹ سے متاثر پایا گیا تھا۔ مرکزی وزیر صحت کی 20 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں ان تمام باتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Increase in cases of Corona and other respiratory diseases

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 1:11 PM IST

نئی دہلی: کچھ ریاستوں میں کوویڈ 19 سمیت سانس کی بیماریوں کے معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ 20 دسمبر کو صحت کی سہولیات اور خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانڈویہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء صحت اور ایڈیشنل چیف پرنسپل سکریٹریز (صحت) اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک آن لائن جائزہ میٹنگ کریں گے۔

  • #HealthForAll#COVID19Update

    A case of JN.1, a subvariant of #COVID19, found in Kerala as part of the ongoing routine surveillance by INSACOG

    Mock Drill being held in all health facilities in States as part of the regular exercise of Union Health Ministry to assess their…

    — Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) December 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حکومت نے پیر کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ، وہ سانس کی بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ملک میں کورونا وائرس کے نئے جے این ون قسم کے پہلے کیس کی نشاندہی کے درمیان مسلسل نگرانی رکھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر کچھ ریاستوں میں انفلوئنزا جیسی بیماری(آئی ایل آئی) اور سانس کی شدید بیماری (ایس اے آر آئی) بشمول کووڈ 19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر صحت کی سہولیات اور خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ میڈیکل آکسیجن، ہسپتال کے بستروں، وینٹی لیٹرز، ادویات، تشخیصی اور دیگر انتظامات اور نگرانی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے۔

مرکزی صحت سکریٹری سدھانش پنت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے ایک خط میں ان سے کہا ہے کہ، وہ ملک میں کووڈ-19 کے کیسوں میں اضافے اور جے این 1 ویرینٹ کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے پیش نظر مسلسل نگرانی رکھیں۔ خط میں ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ مشترکہ کووڈ 19 کے لئے نظر ثانی شدہ نگرانی کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط کی مؤثر تعمیل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وقت بھارت بن گیا دنیا کا دواخانہ، پی ایم مودی

  • کیرالہ میں کووڈ 19 کے 111 نئے کیس رپورٹ ہوئے، ایک مریض کی موت ہونے کی تردید:

پیر کو کیرالہ میں کووڈ 19 کے 111 نئے کیسوں کی آمد کے بعد، زیر علاج مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,634 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کل کیسز میں سے 111 کیس صرف کیرلہ سے ہیں۔ معلومات کے مطابق، پیر کو کیرالہ میں کووڈ-19 سے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ تاہم کیرالہ کے وزیر صحت نے اس کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیر کو ریاست میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

  • بھارت میں کووڈ کے 260 نئے کیس رپورٹ ہوئے:

بھارت میں پیر کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 260 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 1828 ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,33,317 ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک میں کوویڈ 19 کے کیسز کی کل تعداد 4.50 کروڑ (4,50,05,076) ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,44,69,931 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.