ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ - بھارت میں کورونا ایکٹو کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 28 فعال کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5976 افراد کو کووڈ کے ویکسین دیے گئے ہیں۔ Corona Active cases in India

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 2:22 PM IST

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بھارت میں آہستہ آہستہ کم ہوتا نظر آرہا ہے لیکن موسم کی تبدیلی کے درمیان ملک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں قدرے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 28 فعال کیسز بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 2257 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 5976 افراد کو کووڈ کے ٹیکے دئے گئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 63 لاکھ 87 ہزار 889 افراد کو ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔ منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ نو فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، اس کے بعد تلنگانہ میں آٹھ، تمل ناڈو میں سات، پنجاب میں چھ، مہاراشٹرا میں تین، بہار، گوا، گجرات اور لداخ میں ایک ایک معاملہ درج ہے۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد چار کروڑ 46 لاکھ 86 ہزار 371 ہے اور اس مرض کو شکست دینے والے افراد کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 343 ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5,30,771 ہے۔ جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں کووڈ کے کیسز صفر ہونے کے بعد، تقریباً تمام طبی مراکز پر کووڈ کی بوسٹر ڈوز کو روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.