ETV Bharat / state

بہن سے دوستی کرنے پر نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا - مسلم لڑکی سے دوستانہ تعلقات

18 سالہ راہل راجپوت کو بدھ کی شب میں پیٹ پیٹ کرلہولہان کردیا گیا تھا جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو راستے میں ہی اس نے دم توڑدیا ۔

rahul murder case in adarsh nagar
بہن سے دوستی کا شاخسانہ، بھائیوں نے نوجوان کو پیٹ پیٹکر ہلاک کیا
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 4:17 PM IST

دارالحکومت دہلی کے شمال مغربی دہلی کے آدرش نگر علاقے میں بدھ کی شب ایک 18 سالہ لڑکے کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا اس واقعے کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

بہن سے دوستی کا شاخسانہ، بھائیوں نے نوجوان کو پیٹ پیٹکر ہلاک کیا

پوسٹ مارٹم کی رپورٹس کے مطابق تلی پھٹنے سے نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ 18 سالہ راہل راجپوت کو بدھ کی شب میں پیٹ پیٹ کر ادھمرا کر دیا گیا تھا جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو علاج کے دوران نوجوان نے دم توڑ دیا۔

شروعاتی جانچ میں راہل کا ایک لڑکی سے دوستی کی وجہ سے مارپیٹ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس معاملہ میں تین نابالغ سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شمال مغربی دہلی کی ڈی سی پی ویجینتا آریہ کے مطابق راہل کا ایک مسلم لڑکی سے دوستانہ تعلقات تھے جو لڑکی کے اہل خانہ کو پسند نہیں تھے اسی لیے لڑکی کے بھائی محمد راج، رشتہ دار منور حسین سمیت 5 لوگوں نے راہل کے ساتھ مار پیٹ کی۔

تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دو خاندانوں کے درمیان کا مسئلہ ہے اسی لیے میں میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ اسے مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔

پولیس کے مطابق راہل راجپوت اپنے اہل خانہ کے ساتھ مولچند کالونی میں رہتے تھے۔ راہل دہلی یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور ساتھ ہی انگریزی کی ٹیوشن بھی پڑھاتا تھا جب راہل کے ساتھ مار پیٹ کی بات کا پتہ چلا تو اسے بابو جگجیون رام ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران راہل نے دم توڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.