ETV Bharat / state

عمران پرتاپ گڑھی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین منتخب

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:45 AM IST

اپنی شاعری کے ذریعے پہچان بنانے والے عمران پرتاب گڑھی کو کانگریس پارٹی نے اقلیتی شعبہ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین منتخب
عمران پرتاپ گڑھی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین منتخب

دہلی: کانگریس پارٹی نے بھارت کے مشہور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو کانگریس کے اقلیتی شعبہ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی کانگریس پارٹی کے ان چنندہ رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہیں مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ پسند کرتا ہے۔

عمران پرتاب گڑھی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عمران پرتاپ گڑھی کو اتر پردیش کی سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں اپنے شاعری کے لیے یش بھارتی اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ تاہم اب کانگریس کی قیادت نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی کو ایک نئی ذمہ داری سونپی ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پارٹی میں چار سیکرٹریوں کی تقرری بھی کی ہیں جن میں سپتاگری سنکر الاکہ کو چھتیس گڑھ کا انچارج، دیپیکا پانڈے سنگھ کو اتراکھنڈ، عمران مسعود کو دہلی اور برجلال خبری کو بہار کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہیں سنجے دت کو تامل ناڈو اور پونڈیچیری سے ہٹا کر ہماچل پردیش کا انچارج بنایا کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.