ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) گوتم بدھ نگر شردھا نریندر پانڈے نے کہا کہ' ستمبر کے مہینے میں متعدد مذہبی تہوار کی وجہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ 4 ستمبر کو گرو دروناچاریہ میلہ، 17 ستمبر کو وشکرما پوجا، 19 ستمبر کو اننت چتردشی اور 28 ستمبر کو چہلم کے تہوار ہیں اسی لیے 30 ستمبر 2021 تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مواقع پر سماج دشمن عناصر کی طرف سے امن کے نظام کو خراب کرنے کا امکان ہے اس لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ اس کے تحت نوئیڈا میں رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔ رات کا کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا اس دوران عوامی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس دوران کوئی بھی سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح، ثقافتی، مذہبی، تہوار سے متعلق سرگرمیاں اور دیگر اجتماعات بغیر کسی اجازت کے نہیں ہوں گے۔ سنیما ہالز، اسپورٹس اسٹیڈیم وغیرہ میں 50 فیصد سے زیادہ تعداد نہیں ہوگی۔ نیز سوئمنگ پول کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔'
- مزید پڑھیں: سپر ٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور کو گرانے کا حکم
- نوئیڈا: ہریانہ میں کسانوں کے خلاف کاروائی کی مذمت
انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص اسلحہ اور لاٹھی لے کر نہیں گھوم سکے گا۔ کسی بھی شخص کو کسی بھی قسم کی آڈیو، ویڈیو، کیسٹ اور سی ڈیز بیچنے یا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جو معاشرے میں گمراہی پیدا کرے یا کشیدگی پیدا کرے۔ کوئی بھی شخص عوامی جگہ پر شراب یا نشہ آور چیزوں کا استعمال نہیں کرے گا'۔