قومی دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے چاندنی محل کو گذشتہ 35 روز سے کنٹینمینٹ میں تبدیل کیے جانے پر حکومت سے درخواست کی ہے کہ اگر ممکن ہو تو چاندنی محل علاقے کو ڈی کنٹین کیا جائے۔
شاہی امام نے جامع مسجد سے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس روزانہ لوگوں کی شکایتیں آرہی ہیں اور وہ کہ رہے ہیں کہ امام صاحب کچھ کیجیے لیکن ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہماری بہتری کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہوں اور میں نے ان سے درخواست بھی کی ہے کہ اگر ممکن ہو تو چاندنی محل علاقے کا کنٹینمینٹ ہٹایا جائے تاکہ عوام کو جس پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ا سے نجات مل سکے۔
امام بخاری نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ محکمہ صحت کی جانب سے جو بھی ہدایات جاری کی جارہی ہیں وہ تمام باتیں ہماری جان کے ساتھ ساتھ ہمارے اہل خانہ کے تحفظ کے لیے بھی اشد ضروری ہیں۔