ETV Bharat / state

Continue With Bulldozer Action:بلڈوزر کا غیر قانونی استعمال ملک کو انارکی کی طرف لے جانے والا عمل،مولانا حکیم الدین قاسمی

جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے حکومتوں کی غیر قانونی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے معزز عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی تاناشاہی کا از خود نوٹس لیکر ان کے ظلم و جبر پر روک لگائیں،اس سلسلے میں جہانگیر پوری دہلی کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے جہاں جمعیت کی درخواست پر عدالت عظمی نے انہدامی کارروائی پر روک لگادی تھی۔ Bulldozers Demolish Home of Prayagraj Violence Accused in UP

بلڈوزر
بلڈوزر
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 10:41 AM IST

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کے سابق قومی ترجمان کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ملک کے انصاف پسند طبقات میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ اسی مطالبہ کو لیکر گزشتہ جمعہ کو ملک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ ہوئے،احتجاج کرنے والوں پر یوپی میں کئی جگہ سخت مقدمات لگا کر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی جارہی ہیں،اور غیر قانونی طریقے سے ان کے گھروں کو مسمار کرنے کی کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔

ایسے میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے حکومتوں کی غیر قانونی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے معزز عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی تاناشاہی کا از خود نوٹس لیکر ان کے ظلم و جبر پر روک لگائیں،اس سلسلے میں جہانگیر پوری دہلی کی مثال بھی ہمارے سامنے ہے جہاں جمعیت کی درخواست پر عدالت عظمی نے انہدامی کارروائی پر روک لگادی تھی۔

مولانا نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں آئین و قانون سے بالا تر ہوکر کسی کے گھر کو مسمار کر دینے کی اجازت نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود بھارت جیسی سب سے بڑی جمہوریت میں آئین و قانون کا گلا گھونٹنا اور عوام الناس کو انصاف مہیا کرانے والے اداروں کا خاموش رہنا ملک کو انارکی کی طرف لے جانے والا عمل ہے،مولانا نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری شہریوں کو بسانے کی ہوتی ہے نا کہ انہیں اجاڑنے کی۔

انھوں نے الہ آباد کے شہری جاوید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کے شہری ہیں،لیکن ان کے ساتھ اور ان جیسے دوسرے لوگوں کے ساتھ غیر ملکی دشمنوں کی طرح سلوک کیا جارہا ہے،جس سے لوگوں میں یہ احساس بڑھتا جارہا ہے کہ حکومت اور اس کی ایجینسیاں ایک خاص طبقے کو اس کے احتجاج جیسے آئینی حقوق سے محروم کرنے اور ڈرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد کے مبینہ کلیدی ملزم جاوید پمپ کے گھر پر بلڈوزر چل سکتا ہے!

مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ ملک کے مختلف مقامات پر جن لوگوں کو بےجا گرفتار کیا گیا ہے ان کی قانونی لڑائی لڑنے کیلئے جمعیۃ علماء تیار ہے اور الگ الگ جگہوں پر وکلاء کا پینل تشکیل دیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.