ریاست میں فارماسسٹ کے فرضی رجسٹریشن کا کھیل زمانے سے چل رہا ہے، اس کے خلاف دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری اور ڈائریکٹر ان چیف سے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس ایس پانڈے کی بینچ نے مکیش کمار کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کی۔
عدالت نے یہ بتانے کو کہا کہ اب تک اسٹیٹ فارماسسٹ کونسل کی طرف سے غیر قانونی اور فرضی رجسٹریشن کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ریاست میں قریب 23 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ فارماسسٹ ہیں۔ بہار اسٹیٹ فارماسسٹ کونسل سرٹیفکیٹ کی تحقیقات کیے بغیر جلد بازی میں فارماسسٹ کا رجسٹریشن کن وجہ سے کرتا ہے۔
اس معاملے کی اگلی سماعت چار ہفتے بعد دوبارہ ہوگی۔