نئی دہلی: انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے 1998 بیچ کے افسر دیپک متل کو وزیر اعظم کے دفتر میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ عملہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری رودر گورو شریشٹھ کی مدت کار میں دو ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ Deepak Mittal Appointed OSD in PMO
وزیراعظم آفس میں مزید دو نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ سال 2013 بیچ کے آئی ایف ایس افسر وپن کمار کو ڈپٹی سیکرٹری اور 2014 بیچ کی آئی ایف ایس ندھی تیواری کو انڈر سیکرٹری بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rohit Kansal to Proceed on Central Deputation روہت کنسل وزارت کلچر میں ایڈیشنل سکریٹری مقرر
یو این آئی