نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جون میں منعقدہ اس امتحان میں 9 لاکھ 42 ہزار 419 امیدواروں نے ملک کے مختلف حصوں میں 615 مراکز پر یہ امتحان دیے تھے۔ امتحان کا انعقاد 20 تا 26 جون تک ہر روز دو شفٹوں میں 237 شہروں میں کیا گیا تھا۔
یہ امتحان 81 موضوعات کے لیے ہوئے تھے جن میں 50 ہزار 945 امیدواروں کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے اور 4756 امیدواروں کو جے آر ایف اور اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کے لیے کامیاب اعلان کیا گیا۔ اس امتحان کے نتائج این ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے اس امتحان کے کامیاب اور شفاف انعقاد کے لیے 280 سپروائزر، 160 سٹی کوآرڈینیٹر اور 15 ریاستی کوآرڈینیٹر مقرر کئے تھے۔ امتحان کے منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے سبھی ضروری اقدام کئے گئے تھے۔