آئی سی اے آئی کے باہر گذشتہ دو روز ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملازمین کا الزام ہے کہ کمپنی نے بغیر کسی نوٹس کے تقریبا 300 کانٹرکٹ ملازمین کو نکال دیا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنیی کی طرف سے انہیں 29 اگست کو ایک فون آتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ انہیں ایک تاریخ سے نوکری پر آنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہیں بغیر کسی تحریری نوٹس کے نوکری سے نکال دیا گیا۔
ملازمین کا الزام ہے کہ کمپنی کے افسر کام کررہے سبھی ملازمین کی جگہ اپنے رشتے داروں کو اچھی تنخواہ پر نوکری دینا چاہتے ہیں ۔انہیں کسی نوٹس کے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔جبکہ وہ گذشتہ 10 سے 15 برسوں سے کمپنی کے لیے اپنے فرائض کو انجام دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملازمین نے نوکری حاصل کرنے کے لیے دہلی کے وزیراعلی آروند کیجریوال اور وزیراعظم نرینددر مودی کو خط لکھا ہیں۔
ملازمین نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نوکری واپس مہیا کرائی جائے۔اگر انہیں نوکری نہیں ملی تو وہ غیر مبینہ مدت تک کمپنی کے باہر احتجاج کریں گے۔