آتشی نے گوتم گمبھیر کے پاس دو ووٹر شناختی کارڈ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ ' میرے پاس ایک ہی ووٹر شناختی کارڈ ہے جو راجندر نگر کا ہے۔ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی بھی شناختی کارڈ نہیں ہے۔'
گمبھیر نے کہا کہ 'پارٹی نے گذشتہ ساڑھے چار برسوں میں کوئی کام نہیں کیا اور اس کے پاس کوئی ویژن موجود نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس طرح کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔'
مشرقی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی امیدوار کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار گوتم گمبھیر اور کانگریس کے امیدوار اروند سنگھ لولی سے ہے۔ انہوں نے پیر کے روز ریٹرننگ افسر کو ایک خط لکھ کر گمبھیر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔