ETV Bharat / state

Air India Urination Case خاتون نے خود پیشاب کیا اور مجھے جھوٹا پھنسایا گیا، ملزم شنکر مشرا کی دلیل - ملزم شنکر مشرا کا عدالت میں بیان

ایئر انڈیا کی فلائٹ میں پیشاب کرنے کا معاملہ اب عدالت میں چل رہا ہے۔ ملزم شنکر مشرا کی گرفتاری کے بعد عدالت میں دونوں طرف سے دلائل پیش کیے جا رہے ہیں۔ ملزم مشرا نے عدالت میں بتایا کہ اس نے خاتون پر پیشاب نہیں کیا بلکہ خاتون نے خود پیشاب کیا تھا۔ Air India Urination Row

خاتون نے خود پیشاب کیا اور مجھے جھوٹا پھنسایا گیا، ملزم شنکر مشرا کی دلیل

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 7:32 AM IST

نئی دہلی: نیویارک اور دہلی کے درمیان ایئر انڈیا کی پرواز میں خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار شنکر مشرا نے عدالت کو بتایا ہے کہ خاتون نے خود پیشاب کیا اور اسے جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔ شرما کے وکیل نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاتون پروسٹیٹ سے متعلق بیماری میں مبتلا تھی اور اس نے خود پیشاب کیا تھا۔ اس نے زور دیا کہ ان کا مؤکل ملزم نہیں ہے اور اس نے مبینہ طور پر کوئی قابل اعتراض کام نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل 7 جنوری کو عدالت نے مشرا کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا تھا اور اس کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا نے نیویارک سے نئی دہلی آنے والی بین الاقوامی پرواز میں مسافر کے ایک ساتھی خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کا معاملہ پیش آنے کے بعد کیبن کریو کے چار ارکان اور پائلٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، اور معاملے کی جانچ مکمل ہونے تک انہيں روسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ الزام ہے کہ شنکر مشرا نے گزشتہ سال 26 نومبر کو ایئر انڈیا کی فلائٹ کی بزنس کلاس میں نشے کی حالت میں ایک 70 سالہ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ دہلی پولیس نے مشرا کے خلاف تعزیرات ہند اور انڈین ایئر کرافٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور اسے بنگلورو سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ مشرا اس معاملے میں عدم تعاون کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Air India Passenger Urinating Case دوران پرواز خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والا ملزم شنکر مشرا گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.